اسلام آباد پولیس خدمت مراکز میں مہیا کی جانیوالی خدمات پر کم سے کم فیسوں کا اطلاق کردیاگیا

منگل 30 اپریل 2024 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) اسلام آباد پولیس خدمت مراکز میں مہیا کی جانے والی پولیس کی تمام سروسز میں بہتری لانے، انہیں مزید ڈیجیٹائز کرنے کیلئے دوسرے صوبوں کی طرز پر کم سے کم فیسوں کا اطلاق کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے خدمت مراکز میں مہیا کی جانے والی خدمات پر فیسوں کے اطلاق کا فیصلہ کر لیا،اس سلسلہ میں اسلام آباد پولیس خدمت مراکز میں مہیا کی جانے والی پولیس کی تمام خدمات میں بہتری لانے، انہیں مزید ڈیجیٹائز کرنے کے لئے دوسرے صوبوں کی طرز پر کم سے کم فیسوں کا اطلاق کیا گیا ہے،انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہاکہ اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو ان کی دہلیز پر خدمات مہیا کرنے کا عزم کر رکھا ہے،پولیس خدمت مراکز سے حاصل ہونے والی آمدن سے اسلام آباد میں خدمت مراکز کا جال بچھایا جائے،مزید اس آمدن سے حاصل شدہ انکم سے نہ صرف خدمت خلق کے مختلف منصوبوں پر کام کیا جائے گا بلکہ شہدائے پولیس کی ویلفیئر کا بھی بھرپور انتظام کیا جائے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہیدوں اور غازیوں کی فورس ہے اور خدمت خلق کے تمام تقاضے ہر صورت پورے کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں