پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی

بدھ 1 مئی 2024 19:22

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں , پنشن اور مراعات میں اضافہ کا کریڈٹ بھی پیپلز پارٹی کے سر جاتا ہے، آج بھی ہماری اتحادی حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیئے سرگرم عمل ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے عالمی یوم مزدورکے موقع پر پیغام میں کہا پیپلز پارٹی کو جب بھی اختیار ملا ہم نے مزدور کی اجرت میں اضافہ کیا۔ روٹی کپڑا اور مکان جیسی ضروریات مزدور طبقہ کے حقوق کی ترجمانی اور انکی ترقی کا پہلا زینہ ہے، سندھ اور بلوچستان میں غریب اور مزدور طبقہ کے مفادات کے تحفظ میں پیپلز پارٹی کا مثالی کردار ہے، فیصل کریم کنڈی نے کہا بلوچستان اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومتیں بھٹو شہید کے وڑن روٹی کپڑا اور مکان کے تحت اصلاحاتی اقدامات اٹھا رہی ہیں، فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی غریبوں کے دلوں میں بستے ہیں، اتحادی حکومت مزدوروں۔

محنت کشوں، سرکاری ملازمین ، پنشنرز کی بہتری مسائل کے حل میں کوشاں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں