سردار تنویر الیاس کا سینٹورس مال پر دھاواکا مقدمہ درج

ایف آئی آر میں سردار تنویر الیاس ، محمد علی ، انیل سلطان ، رضوان اور دیگر نامعلوم ملزمان نامزد

بدھ 1 مئی 2024 19:22

سردار تنویر الیاس کا سینٹورس مال پر دھاواکا مقدمہ درج
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) سینٹورس مال پر مسلح جتھوں کے ساتھ حملہ کرنے پر سردار تنویر الیاس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،سینٹورس مال کے ڈپٹی سیکرٹری انچارج کرنل(ر)ٹیپو سلطان کی جانب سے مقدمہ کرایا گیا اور پولیس حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا،ایف آئی آر میں سردار تنویر الیاس ، محمد علی ، انیل سلطان ، رضوان اور دیگر نامعلوم ملزمان نامزدکیا گیا ہے ،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سردار تنویر الیاس نے 20سے 25 افراد کے ساتھ سینٹورس مال پر حملہ کیا ،سینٹورس مال کے مرکزی دفاتر اور اہم دستاویزات پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی جسے سکیورٹی گارڈ نے ناکام بنا دی،درخواست میں کہاگیا کہ سردار تنویر الیاس نے اپنے سگے بھائی سردار ڈاکٹر راشد الیاس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،دفتر کی سیکورٹی پر معمور سیکورٹی اہلکاروں پر تشدد کیا ،سردار تنویر الیاس نے کرنل ( ر )ٹیپو سلطان پر فائر کردیا جو مس ہوگیا ، ملزمان پہلے بھی ایسی کاروائی کرچکے ہیں ،تنویر الیاس نے کہا جہاں یاسر الیاس اور راشد الیاس نظر آئیں ان کو جان سے مار دو۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں