کشمیریوں کا بھارتی فوجی محاصرے میں کرائے جانے والے انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں، فاروق رحمانی

بدھ 22 مئی 2024 16:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے اقوام متحدہ کے رکن ملکوںسے اپیل کی ہے کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرائے جانے والے نام نہاد پارلیمانی انتخابات سمیت دیگر اقدامات کے پیچھے کارفرما مذموم مقاصد کو سمجھیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوںکا واحد مطالبہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی ہے اور انکا بھارتی فوجی محاصرے میں کرائے جانے والے انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں کے تمام سیاسی سماجی، معاشی، ور مذہبی حقوق سلب کر رکھے ہیں اور ہزاروں پرامن شہریوں اور سیاسی کارکنوں کو کالے قوانین کے تحت جیلوں میں ڈال رکھا ہے۔ محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ بھارت کے پاس کشمیر کے بارے میں بین الاقوامی قانون اور قراردادوں کی خلاف ورزی کا کوئی اختیار نہیں ہے اور وہ اپنے مرضی کے اقدامات ہرگز نہیں کر سکتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں