آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی عائد

بدھ 1 مئی 2024 21:56

آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی عائد
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے آرٹیسڈ انجکشن کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا گیا ،آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی عائدکر دی گئی ،ڈریپ کے مطابق آرٹیسڈ انجکشن 75 ایم جی بائیو لیبس اسلام آباد کا تیارکردہ ہے، سنٹرل ڈرگ لیب کراچی سے آرٹیسڈ انجکشن کا بیچ 23E018 غیر معیاری قراردیا گیا ہے، آرٹیسڈ انجکشن کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا، آرٹیسڈ سیمپل میں 19.66 فیصد ایتھیلین گلائیکول پایا گیا ہے،ایتھیلین گلائیکول منفی اثرات کا حامل زہریلا مادہ ہے، ایتھیلین گلائیکول مرکزی اعصابی نظام، دل، گردوں کیلئے نقصان دہ ہے،ایتھیلین گلائیکول کا استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے، کمپنی آرٹیسڈ انجکشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سپلائی نہ کرے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں