مزدور کا دن پور ی دنیا اور خاص طورپر پاکستان کے محنت کشوں کے تقدس اور وقار کی علامت ہے،شافع فلک÷

بدھ 1 مئی 2024 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) یوتھ رہنما وہونہار طالبہ شافع فلک نے کہاہے کہ ہے کہ یوم مزدور ڈے کے موقع پر پوری قوم اپنے محنت کشوںکوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتی ہے ،مزدور محنت کرتے ہیں لیکن کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے ،مزدور کا دن پور ی دنیا اور خاص طورپر پاکستان کے محنت کشوں کے تقدس اور وقار کی علامت ہے، قوم ان کے جذبہ کو سلام پیش کرتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ مزدوروں نے اپنے حق حلال حقوق کیلئے انتھک جدوجہداور اپنی جانوں کے نذارانے پیش کئے،یہ دن نہ صرف محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے بلکہ ملکی معاشی ،تعمیر وترقی میں مزدوروں اور محنت کشوں کی اہمیت کا اعتراف ہے۔یوتھ رہنما وہونہار طالبہ شافع فلک نے مزید کہاکہ آج ہم ملک کے ان تمام محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو رز ق حلال کے حصول کی خاطر کھیتوں، کھلیانوں،کارخانوں اور مختلف شعبوں میں محنت سے دن رات اس ملک کی معیشت اور اسکی تعمیر وترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،یہ لوگ نہ صرف اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کیلئے دن رات ایک کرتے ہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کیلئے بھی اپنا خون پسینہ بہاتے ہیں۔

(جاری ہے)

شافع فلک نے کہاکہ اس موقع پر بالخصوص ایسی باہمت خواتین جو اپنے خاندان کیلئے روزی کمانے کیلئے معاشرے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں ان کے حوصلے وعزم کو میںداد دونگی اور ان کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہوں اور ہم سب کو اب ایک ایسے پاکستان کی تعمیر وکیلئے مل کر کام کرناچاہئیے جہاں پر محنت کش کی قدر ہو،عزت ہو، انہیں یکساں ترقی کے مواقع میسر ہوں اور ملکی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے تمام محنت کش افراد باختیار ہوں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں