قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاریوں کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس یکم جون کو ہوگا

بدھ 22 مئی 2024 13:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاریوں کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس یکم جون کو کراچی میں ہوگا جس کی صدارت پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں کریں گے۔ اجلاس میں چیمپئن شپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27 جون سے 30 جون تک لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، جس میں ملک بھر سے صوبوں اور ڈیپارٹمنٹس کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو مرد اور خواتین کی قومی ٹیموں میں شامل کیا جائے گا، جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں