پاکستانی ٹیم کی اذلان شاہ ہاکی کپ میں کارکردگی قابل تحسین رہی،وطن واپسی پر ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا،چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود

ہفتہ 11 مئی 2024 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے جاپان کواذلان شاہ ہاکی کپ 2024 کے فائنل میں فتح کی مبارکباد دیتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی پورے ٹورنامنٹ میں کارکردگی قابل تحسین رہی،وطن واپسی پر ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ، ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستانی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں نے اذلان شاہ ہاکی کپ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، نوجوان ہمارا فخر ہیں،ہماری ہاکی ٹیم نے ثابت کیا ہے کہ میرٹ اس ملک کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن واپسی پر ہاکی ٹیم کا پر تپاک استقبال کیا جائے گا۔اذلان شاہ ٹورنامنٹ پاکستا نی ٹیم کے لیے بہت اچھا رہا ہے،ہاکی کے کھلاڑیوں کو اور کھیل کو ہمار ی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکر گزار ہوں، تمام اداروں کے تعاون سے ہاکی ٹیم میرٹ پرسلیکٹ کی گئی اور اس نے بہترین کھیل سے ملک کا نام روشن کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں