اسلام آباد،رہنما پی ٹی آئی عامر مغل کی ضمانت منظور

ہفتہ 25 مئی 2024 18:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) انسداد دہشت گری عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔انسداد دہشت گری عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے رہنما پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت کیس کے پراسکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے اور پولیس نے ریکارڈ عدالت میں جمع کرایا، عامر مغل کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

فریقین کو سننے کے بعد انسداد دہشت گری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض رہنما پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے اہلکاروں پر حملہ آور ہونے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عامر مغل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں