ایف آئی اے انٹرپول نے سنگین جرائم میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان ابوظہبی سے گرفتار کر لئے

پیر 13 مئی 2024 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ایف آئی اے انٹرپول نے سنگین جرائم میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان ابوظہبی سے گرفتار کر لئے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزمان پنجاب پولیس کو قتل اور اغواء کے مقدمے میں مطلوب تھے۔ ملزمان میں محمد سلمان اور وجی الحسن شامل ہیں، ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کر کے لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

ملزمان سال 2021 اور 2023 میں قتل اغواء کر کے بیرون ملک فرار ہو گئے تھے۔ ملزم محمد سلیمان کے خلاف تھانہ رنگپورہ جبکہ ملزم وجی الحسن کے خلاف تھانہ صدر سیالکوٹ میں مقدمات درج تھے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف قتل اور اغواء کی دفعات کے تحت مقدمے درج تھے۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔ بعد ازاں ملزمان کو لاہور ایئرپورٹ پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں