شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف درخواست، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا
منگل 14 مئی 2024 15:03
(جاری ہے)
گرفتاری سے پہلے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا، تھانہ کوہسار کی پولیس ہمارے ساتھ تھی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مقف اپنایا کہ اینٹی کریشن حکام کو چاہیے تھا کہ گرفتاری کے بعد انہیں مجسٹریٹ کے پاس لے کر جاتے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے جب کسی کی گرفتاری غلط ڈیکلئیر ہو جائے تو اس دوران جو ہوا اس کی حیثیت کیا ہوگی ہم صرف یہ دیکھ رہے ہیں اسلام آباد سے ہمارے دائرہ اختیار کے اندر گرفتاری درست ہوئی یا نہیں، اگر کسی دوسرے صوبے سے گرفتاری چاہیے ہوگی تو کیا باہر سے کوئی آکر اٹھا کر لے جائے گا ایسے منہ اٹھا کر کوئی دوسرے صوبے میں جا کر کیسے گرفتار کر سکتا ہی یہ تو ایسے ہی ہوا یہاں کورٹ سے ایک آدمی اٹھا کر لے گئے، دروازے توڑ کے، چیزیں توڑ کے لے گئے، کیا ایسے ہی گرفتاری ہوئی تھی پھر وہ گرفتاری سپریم کورٹ کے غیر قانونی قرار دے دی تھی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جو آج ہو رہا ہے، 2 سال بعد دوسرے والوں کے ساتھ ہو رہا ہو گا اور ہم یہیں بیٹھیں ہوں گے، وقت وقت کی بات ہے، یہ سائیکل ہے، کل ادھر والے دوسری طرف کھڑے ہوں گے، آج جو حکومت میں ہیں، کل وقت بدلے گا تو وہ اٹھائے گئے ہوں گے۔ اصل بات یہ ہے کہ عوامی نمائندوں کو غلط کام کو نا کرنا آنا چاہیے۔ اِن کو تحفظ اسی لیے دیا ہوتا ہے کہ وہ غلط کام سے انکار کر سکیں۔انہوںنے کہاکہ کل ان کو بھی بچانے کوئی نہیں آئے گا اور یہ حالات کا سامنا کریں گے، انہوں نے تو جو کرنا تھا وہ کر لیا، ہراسگی کرلی میڈل بھی لے لیے، یہ جو اس عدالت کے اندر ہوا ہم تو اس کی انکوائری نہیں کر سکے۔اس موقع پر وکیل فیصل چوہدری نے کہا یہاں ہائی کورٹ کا تو پرچہ بھی درج نہیں ہوا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے شیریں مزاری کمیشن نے ایکشن کی سفارش کی ہوئی ہے کمیشن ریورٹ اور عدالت کے فیصلے کے تناظر میں ہم نے آگے چلنا ہے۔بعد ازاں عدالت نے شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جمہوریت اور جمہوری رویوں کو فروغ دینا ہی ہمارے مسائل کا حل ہے ، معاشی مسائل کو تدبر اور مفاہمت سے حل کرنے ..
وفاقی وزیر قانون انصاف اعظم نذیر تارڑکی زیر صدارت بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس
وزیر مملکت برائے آئی ٹی سے معروف ٹیکنالوجی کمپنی’لینوووکے وفد کی ملاقات
ویڈیو سے متعلق ایف آئی اے اگر تحقیقات کرتی ہے تو اپنا مئوقف پیش کریں گے
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ممبر قومی اسمبلی خالد حسین مگسی کے قافلے پر حملے کی مذمت
پاک ۔ چین تعلقات نے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا ،تقریب سے شرکاء کا خطاب
پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ ”پاک سیٹ ایم ایم ون“ خلا میں روانہ، ملک کی موا صلاتی ضروریات کو ..
انتخابات (ترمیمی ) آرڈیننس2024کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کشمیری شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری ..
اسلام آباد ہائیکورٹ، نیشنل فارنزک سائنس ایجنسی لیبارٹری کی غیر فعالی پر سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں ..
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی کمیونیکیشن سیٹلائٹ ”پاک سیٹ ایم ایم ون“ کو کامیابی سے لانچ کرنے پر ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان جیل میں ہیں شیخ مجیب کی ویڈیو وہ کیسے ٹویٹر پراپ لوڈ کرسکتے ہیں؟
-
سائفرکیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر پیر کو سماعت ہوگی
-
عمران خان پاکستان کی تاریخ کا سب سے پُرتعیش قیدی ہے
-
پنجاب حکومت نے اساتذہ کی 30 دنوں میں پروموشن اورنئی ٹرانسفر پالیسی کا اعلان کردیا
-
ہم کالی بھیڑیں نہیں ” بمبل بی“ ہیں. جسٹس اطہر من اللہ
-
پوری دنیا کو اپنے کاربن فٹ پرنٹس کو کم کرنے کی ضرورت ہے
-
عدلیہ، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی غیرآئینی کشمکش خوفناک اثرات مرتب کررہی ہے
-
فی تولہ سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد 1500روپے کی کمی ہوگئی
-
خریف سیزن میں یوریا کی فراہمی اولین ترجیح ہے، کاشتکاروں کے مفاد کا تحفظ ہماری حکومت کا ایجنڈا اور مشن ہے، رانا تنویر حسین
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان، 100 انڈکس 41.82 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد74878.12 پوائنٹس پر بند
-
قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی کی مواصلاتی سٹیلائٹ پاک ایم ایم-1 کی کامیاب لانچ پر پوری قوم کو مبارکباد
-
عمران خان کے آفیشل پیج سے پروپیگنڈا ویڈیو شیئر کرنے پر انکوائری کا فیصلہ