اہلیہ کے نام دبئی میں خریدی گئی جائیداد باقاعدہ ڈیکلئیرڈ ہے، وفاقی وزیر داخلہ

منگل 14 مئی 2024 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اہلیہ کے نام پر دبئی میں خریدی گئی جائیداد باقاعدہ ڈیکلئیرڈ ہے۔ دبئی میں 2017 میں جائیداد اہلیہ نے خریدی۔ جائیداد کو جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں میں بھی ظاہر کیا ۔

(جاری ہے)

پراپرٹی لیکس دوبئی پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نگران وزیر اعلی پنجاب کی حیثیت سے جمع کرائے گوشواروں میں بھی اس جائیداد کو ڈیکلئر کیا ۔ ایک برس قبل جائیداد کو فروخت کر دیا تھا،فروخت کردہ جائیداد کی رقم سے چند ہفتے قبل ایک اور پراپرٹی خریدی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں