اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں درخواست ضمانت منظورکرلی

بدھ 15 مئی 2024 22:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ہے اور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنایا، جو گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

(جاری ہے)

عدالت نے مختصر زبانی فیصلہ کھلی عدالت میں سنایا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے بتایا تھا کہ این سی اے نے برطانیہ میں رقم منجمد کی جو معاہدے کے ذریعے پاکستان منتقل کی گئی، 190 ملین پاؤنڈز کی منجمد کردہ رقم معاہدے کے تحت سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی۔29 اپریل کو نیب پراسیکیوٹر کی عدالت میں پیش نا ہونے پر عدالت نے کہا تھا کہ ان کو ا?خری وارننگ دی جاتی ہے، اگر وہ مستقبل میں عدالت میں پیش نا ہوئے تو ہم کوئی فیصلہ کرلیں گے۔واضح رہے کہ 23 جنوری کو سابق وزیر اعظم نے 190 ملین کیس میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں