آر آئی یو جے کی مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد سیال کے قتل کی مذمت ، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

بدھ 15 مئی 2024 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے ) نے مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد سیال کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک ،نائب صدور عمار برلاس، بشیر عثمانی ، جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری ،فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری اور دیگر عہدیداران نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد سیال کا قتل انتہائی قابل مذمت ، افسوسناک اور دہشت گردانہ فعل ہے ۔

صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے صحافی اس وقت عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے۔ صحافی اشفاق احمد سیال کی ٹارگٹ کلنگ تشویشناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے آر آئی یو جے کی قیادت نے وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب ،آر پی او اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں