اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آزاد جموں و کشمیر حکومت کیلئے 23 ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری دیدی

بدھ 15 مئی 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے آزاد جموں و کشمیر حکومت کیلئے 23 ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس بدھ کو یہاں وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر پٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیر تجارت جام کمال خان اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیر کو اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اہم قومی مفاد میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کیلئے اضافی 23 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔ ای سی سی نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی سمری پر تکنیکی ضمنی گرانٹ کی صورت میں آزاد کشمیر حکومت کیلئے 23 ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری دیدی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں