صحت سہولت پروگرام کی جانب سے عوام کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی میں بہتری لائی گئی ہے،ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ

جمعرات 16 مئی 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے فیڈرل ہیلتھ سہولت پروگرام (ایس ایس پی) کو تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن رپورٹ جاری کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن اور وفاقی صحت سہولت پروگرام شہریوں کی صحت کی صورتحال کو بہتر بنانے اور پاکستان کے ہر شہری کے لئے پروگرام کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے ڈاکٹر شہزاد علی خان اور محترمہ کنز الایمان کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں ٹی پی وی رپورٹ پیش کی گئی جس میں معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو بڑھانے اور مستفید خاندانوں کے لئے جیب سے زائد اخراجات کو کم کرنے میں نمایاں پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرت نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن، صحت سہولت پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور عملدرآمد پارٹنرز اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان اور نادرا کی تعریف کی۔

انہوں نے صحت سب کی، صحت کیا ہے کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں جی آئی زیڈ، پاکستان اور ڈبلیو ایچ او کی تکنیکی معاونت کا بھی اعتراف کیا۔ صحت سہولت پروگرام نے پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کے منظرنامے میں انقلاب برپا کیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری صحت ندیم محبوب نے صحت سہولت پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی میں اضافہ اور مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے جیب سے باہر کے اخراجات کو کم کیا گیا ہے۔

انہوں نے سب کو اس نیک کاوش میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اجتماعی کوششیں ہر پاکستانی شہری کے صحت مند مستقبل کی راہ ہموار کر سکتی ہیں۔ وفاقی صحت سہولت پروگرام (ایس ایس پی)کے سی ای او محمد ارشد نے غیر متزلزل حمایت پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ چیلنجوں کے باوجود ، پروگرام نے شہریوں کے لئے یونیورسل ہیلتھ کوریج کی طرف اہم پیش رفت کی ہے۔

یہ ٹیم ادارہ جاتی شکل کے ذریعے صحت کی معیاری فراہمی کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، جس کا مقصد 'سب کے لیے صحت' اور پاکستان کو ایک حقیقی فلاحی ریاست میں تبدیل کرنا ہے۔ پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لیو ڈاپینگ نے ایس ایس پی کی صحت کے عالمی اہداف کے ساتھ ہم آہنگی کو سراہا اور یو ایچ سی کی جانب پاکستان کے سفر میں ڈبلیو ایچ او کی حمایت کا اعادہ کیا۔ صوبائی حکومت اور بین الاقوامی شراکت داروں بشمول ڈبلیو ایچ او، جی آئی زیڈ اور ورلڈ بینک کے نمائندے اس پروگرام کے اثرات کو تسلیم کرتے ہیں اور صحت کی دیکھ بھال کے پائیدار حل کے حصول میں تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں