ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان19 سے20 مئی تک پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

جمعہ 17 مئی 2024 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان19 سے20 مئی تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ اسلام آباد کے دورے کے دوران وزیراعظم، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں