کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو جن مشکلات سے گزرنا پڑا حکومت کو اس کا مکمل احساس ہے ، وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک
اتوار 19 مئی 2024 21:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلباء بہت زیادہ مشکلات اور کرب سے گزرے ہیں ہمیں ان کی مشکلات کا مکمل احساس ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھاری دل کے ساتھ یہاں طلباء کا استقبال کر رہے ہیں جن مشکلات سے وہ گزرے ہیں ان کے مداوے کیلئےہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں،وزیراعظم ، پوری کابینہ اور میری دلی دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے تین بچے مختلف جگہوں پر آپ ہی کی طرح ہاسٹل میں رہائش پذیر رہے ہیں اس لیے اس بات کا اندازہ کرسکتا ہوں کہ آپ یا آپ کے والدین پر اس وقت کیا بیتی ہوگی جب انہیں معلوم ہوا کہ دیار غیر میں ان کے بچوں کے ہاسٹلز کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے یا اس پر حملہ ہو گیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسی صورتحال میں حکومت پاکستان نے ہرممکن بہتری کی کوششیں کیں ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر خارجہ ، دفتر خارجہ ، پاکستانی سفارتخانہ اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کرغزستان میں پیدا ہونے والی صورتحال سے اپنے شہریوں بالخصوص طلباء کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسا معاملہ تھا جس میں اندازہ نہیں ہوتاکہ کیا کچھ کیا جائے اور ایسی صورتحال سے ہنگامی طور پر کیسے نمٹا جائے، بعض اوقات مشن اور سفارتخانوں میں اتنے لوگ نہیں ہوتے کہ وہ ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پہلے سے تیار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کرغزستان سے واپس آنے والے طلباء کا خیرمقدم کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کرغزستان میں حکومت سے مکمل رابطے میں ہیں اور جو شہری اپنی مرضی سے انخلا کرنا چاہ رہے ہیں ان سے انفرادی طور پر بھی رابطہ کیا جارہاہے ، جو طلباء امتحانات یا دیگر تعلیمی مصروفیات کی وجہ سے ابھی واپس نہیں آنا چاہ رہے انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے بھی کرغزستان کی حکومت سے فوری اقدامات کی اپیل کی گئی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ روز پرتشدد واقعات کو 24گھنٹے پورے ہونے پردفتر خارجہ میں کرغزستان سفیر کو نہ صرف طلب کیاگیا بلکہ باور کرایا گیا کہ 24گھنٹے گزرنے کے بعد کوئی وجہ باقی نہیں رہ گئی کہ ہمارے شہریوں کو سکیورٹی نہ دی جاسکے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ہم نے ان پر زور دیا کہ فوری سکیورٹی فراہم کی جائے، دفترخارجہ نے بھی ہاٹ لائن قائم کی تاکہ کسی کو بھی کوئی شکایت ہو تو رابطہ کیا جاسکے ،کرغزستان میں پاکستانی مشن میں بھی ہاٹ لائن قائم کی گئی تاکہ سفارتخانہ آپ تک رسائی کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ ایک اور خصوصی پرواز کے ذریعے بھی مزید طلباء کو پاکستان لایا جارہاہے اور جو لوگ آنا چاہ رہے ہیں اور جو نہیں آنا چاہ رہے ہیں ان سب سے رابطہ کیا جارہاہے ۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاکہ جو بھی پاکستانی واپس آرہاہے اسے واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نہ صرف ایئرپورٹ بلکہ کرغزستان سے واپس آنے والے ہر پاکستانی کو ان کے آبائی علاقوں اور گھروں تک محفوظ طریقے سے پہنچانے کے لیے تمام ذمہ داری حکومت پوری کرے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستانی طلباء کی حفاظت اور واپسی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی ۔ قبل ازیں وفاقی وزیر نے دفتر خارجہ کے حکام اور واپس آنے والے طلباء کے اہل خانہ کے ہمراہ ان کا خیر مقدم کیا ۔ وفاقی وزیر نے طلباء سے ان کی خیریت بھی دریافت کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹیکس ریٹ کے مطابق لگایا جائے تو 2760ارب روپے بنتا ہے
اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 9اعشاریہ110 ارب ڈالر جبکہ بینکوں کے پاس 5اعشاریہ106 ارب ..
ملک کی ترقی، معیشت کی بحالی اور عوامی کی خوشحالی کیلئے حکومت موجودہ وسائل کا بہترین استعمال یقینی بنائے ..
پاکستان میں ڈالر کی قیمت اور مہنگائی میں اضافے کے باعث آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرنا ..
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گندم اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے خود کو پیش کردیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پندرہ سال سے خیبرپختونخوا کے لاپتہ شہری ہارون محمد کی عدم بازیابی پر انکے والد ..
جوڈیشل مجسٹریٹ نے آزادی مارچ پر توڑ پھوڑ ، دفعہ 144کی خلاف وزری سمیت مختلف دفعات کے تحت درج مقدمہ کا فیصلہ ..
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نون کی اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی نشستوں پرشکایات کا معاملہ دوسرے ٹربیونلز ..
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کی پرتگال کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا نیلم ویلی آزاد کشمیر اور کلر کہار میں ٹریفک حادثات میں ہونے والے ..
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی راجہ پرویز اشرف کی عیادت، جلد صحتیابی کے لیے دعا کی
عمران خان کہتے آرمی چیف، ڈی جی آئی سے مذاکرات کروں گا جبکہ گالیاں بھی دیتے ہیں
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس ریٹ کے مطابق لگایا جائے تو 2760ارب روپے بنتا ہے
-
اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 9اعشاریہ110 ارب ڈالر جبکہ بینکوں کے پاس 5اعشاریہ106 ارب ڈالرہیں جو تقریبا 2 ماہ کے درآمدی بل کے لئے کافی ہے.وفاقی وزارت خزانہ
-
ملک کی ترقی، معیشت کی بحالی اور عوامی کی خوشحالی کیلئے حکومت موجودہ وسائل کا بہترین استعمال یقینی بنائے گی. شہبازشریف
-
پاکستان میں ڈالر کی قیمت اور مہنگائی میں اضافے کے باعث آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرنا پڑے گا.خواجہ آصف
-
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گندم اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے خود کو پیش کردیا
-
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نون کی اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی نشستوں پرشکایات کا معاملہ دوسرے ٹربیونلز کو بھیجنے کی درخواست منظور کر لی
-
عمران خان کہتے آرمی چیف، ڈی جی آئی سے مذاکرات کروں گا جبکہ گالیاں بھی دیتے ہیں
-
عید کے بعد مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس یا پھرجلسہ ہوسکتا ہے
-
لاہور ہائیکورٹ میں ہتک عزت قانون کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
-
میں ذاتی طور پر نہیں سمجھتا کہ وزیراعظم کا دورہ چین سود مند تھا
-
ہم ڈائیلاگ چاہتے ہیں لیکن کرپٹ سسٹم کے بینیفشری رکاوٹ پیدا کررہے
-
پہلی بار پاکستان 4 ارب ڈالر کے چاول ایکسپورٹ کرنے کے قریب پہنچ گیا