وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے کی مارگلہ پہاڑیوں پر آگ بجھانے والے عملے کی حوصلہ افزائی

منگل 21 مئی 2024 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد چوہدری محمد علی رندھاوا نے مارگلہ پہاڑیوں پر آگ بجھانے والے عملے کی تاریخ میں پہلی بار حوصلہ افزائی کی اور ا ن کواپنے دفتر بلا کر خصوصی مہمان بنایا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ممبر ماحولیات سمیت سی ڈی اے کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا مارگلہ پہاڑیوں پر آگ بجھانے والے عملے کی نشستوں پر گئے، مصافحہ کیا اور شاباشی بھی دی۔انہوں نے اسلام آباد میں آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لینے والے عملے کے لئے وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اعزازیہ کا اعلان بھی کیا۔اس موقع پر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ آتشزدگی کے دوران پہاڑیوں تک رسائی آسان بنانے کے لئے عملے کو جدید آلات دیئے جائیں گے، اسی طرح آتشزدگی کے دوران عملے کی آمد و رفت کیلئے گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب نے 2بار مارگلہ پہاڑیوں پر آگ پر بروقت قابو پایا اور آپ نے محنت کے ساتھ آگ پر قابو پاکر بڑے نقصان سے بچایا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ شدید گرم موسم میں مارگلہ پہاڑیوں پر آتشزدگی کا خدشہ ہے لہذا آپ پہلے کی طرح اپنی تیاریاں مکمل رکھیں ، آپ کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات بھی کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں