چیئرمین پی اے سی :حکومت اور اپوزیشن میں تاحال ڈیڈ لاک برقرار

بدھ 22 مئی 2024 22:28

ٖاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) پی اے سی کے چیئرمین کا معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں تاحال ڈیڈ لاک برقرارہے، جے یو آئی (ف) بھی دوڑ میں شامل ہوگئی جبکہ اس اہم عہدے کے لئے پیپلز پارٹی کا قرعہ نکلنے کا امکان ہے ، پارلیمانی ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے ابھی تک شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین بنوانے کے لیے حکومت سے رابطہ نہیں کیا، حکومتی حمایت کے بغیر شیخ وقاص اکرم کا چیئرمین بننا ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار، سنی اتحاد کونسل نے ابھی تک شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین بنوانے کیلیے حکومت سے رابطہ نہیں کیا، حکومت کی حمایت کے بغیر شیخ وقاص اکرم چیئرمین پی اے سی نہیں بن سکتے، چیئرمین کا انتخاب جیتنے کیلیے 15 ووٹ درکار ہونگے یا پھر بلا مقابلہ منتخب ہونا ہوگا، تحریک انصاف کے ممبران کی تعداد 5 ہو گی، حکام قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے ابھی تک چیئرمین پی اے سی کے لیے باضابطہ نام نہیں دیے، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف بھی چیئرمین پی اے سی کی مضبوط امیدوار ہیں، اپوزیشن سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو یہ اہم عہدہ پیپلز پارٹی کو مل سکتا ہے، پیپلز پارٹی کی طرف سے سید خورشید شاہ اور نوید قمر چیئرمین پی اے سی کے متوقع امیدوار ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں