احتساب عدالت ، نواز شریف کی بریت کی درخواست پر نیب پراسکیوٹر کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور

جمعرات 23 مئی 2024 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی بریت کی درخواست پر نیب پراسکیوٹر کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی تو نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح الحسن عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ ہم نے نیب رپورٹ کی بنیاد پر بریت کی درخواست دائر کی ہے ۔

عدالت نے کہا کہ نوٹس کیا تھا نیب کا جواب آجائے اس کے بعد دیکھتے ہیں ۔نیب پراسکیوٹر کی جانب سے بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک ہفتے کا وقت لگے گا ایک ہفتے کی تاریخ دی جائے ۔ عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی بریت کی درخواست پر سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں