ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کو دو ہفتے کیلئے ایران بھجوائیں گے، پی بی ایف

بدھ 18 جولائی 2018 19:27

ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کو دو ہفتے کیلئے ایران بھجوائیں گے، پی بی ایف
ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کو دو ہفتے کیلئے ایران بھجوائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر)محمد ناصر اعجاز ٹنگ نے اے پی پی کو بتایاکہ حال ہی میں ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں مجموعی طور پر 18 مرد اور 6 خواتین باکسر شرکت کر رہے ہیں اور انہیں کوچز ارشد حسین، علی بخش اور رمضان جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی معیار کی تربیت کیلئے ایران بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ امید ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو آئندہ چند روز میں ویزے مل جائیں گے۔ ویزے ملنے کی صورت میں قومی ٹیم دو ہفتے کی تربیت کیلئے 21 یا 22 جولائی کو ایران روانہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں