جشن آزاد ی فٹ بال ٹورنامنٹ،

گنگال کلب اور بارہ کہو کلب کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی

ہفتہ 11 اگست 2018 12:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری جشن آزاد ی فٹ بال ٹورنامنٹ، گنگال کلب اور بارہ کہو کلب کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ جناح کلب اور ماڈل ٹائون کلب کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ،ْاس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید مقبل حسین نقوی مہمان خصوصی تھے ، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، گنگال کلب کے صدر ایڈووکیٹ خالد محمود کیانی، جناح کلب کے صدر طارق محمو د چوہدری، غوری کلب کے سیکرٹری راجہ مسعود اورسابق انٹرنیشنل فٹ بالر ظاہراحمد جارا کے علاوہ شائقین تعداد بھی موجود تھی،روور گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں گنگال کلب نے جناح کلب کو 2-0 گول سے ہرا دیا، وقفے تک دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں،پہلے ہاف کے 15 ویں منٹ میں گنگال کلب کے ابرار نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو 24 ویں منٹ میں جناح کلب کے ہاشم نے گول کرکے 1-1 گول سے برابر کردیا،دوسرے ہا ف کے 34 ویں منٹ میں گنگال کلب کے اویس نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 2-1 گول سے برتری دلا دی جبکہ مقررہ وقت تک جاری رہی،ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میںبارہ کہوکلب نے ماڈل ٹائون کلب کو 2-0 سے ہرا دیا،وقفے تک بارہ کہوکلب کو 1-0 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں بارہ کہوکلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-0 گول سے جیت لیا، پہلے ہاف کے 28 ویں منٹ میں بارہ کہوکلب کے ضیاء نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتر ی دلائی، جس کو دوسرے ہاف کے 30 ویں منٹ میں ضیاء نے ہی گول کرکے دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 2-0 کردیا جو مقررہ وقت کے اختتام تک جاری رہا، ماڈل ٹائون کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں