جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ میں گنگال کلب اور جی ایٹ یونائیٹڈ کا میچ ملتوی

جمعہ 17 اگست 2018 14:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ میں گنگال کلب اور جی ایٹ یونائیٹڈ کا میچ ملتوی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری، سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ یہ میچ قومی فٹ بال ریفری توقیر اسلم کے بیٹے کی وفات کے باعث کیا گیا ہے۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن اور ریفریز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں، کلبوں کے نمائندوں اور فٹ بالروں نے توقیر اسلم کے بیٹے کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں