نیشنل مینز اینڈ ویمنز سائیکلنگ ٹریک چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اسلام آباد، پی او ایف واہ اور کے پی کے کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

بدھ 12 دسمبر 2018 12:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) 64ویں قومی مینز اور ویمنز سائیکلنگ ٹریک چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اسلام آباد، پی او ایف واہ اور کے پی کے کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں۔ سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں پرسوں جمعہ کو روانہ ہوں گی۔ اسی طرح آرمی، واپڈا اور سوئی سدرن گیس کی ٹیمیں پہلے سے ہی وہاں پر پہنچ چکی ہیں اور ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سیّد اظہر علی شاہ نے کہا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے اشتراک سی64 ویں قومی مینز اور ویمنز سائیکلنگ ٹریک چیمپئن شپ 15 سے 18 دسمبر تک لاہور میںکھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان، اسلام آباد، پی او ایف واہ، واپڈا، ایس ایس جی سی اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے دس، دس مقابلے کھیلے جائیں گے۔ جونئیر کیٹگریز کے تین مقابلے ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کے سربراہ معظم خان صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن ہوںگے جبکہ ایونٹ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکر ٹری سیّد اظہر علی شاہ ہوںگے۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں سینئر کے مینز اور ویمنز میں نو جبکہ جونیئرز میں مینز اور ویمنز کے تین ایونٹس کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف نے اپنے ملحقہ یونٹس کو آگاہ کر دیا ہے کہ اسی ایونٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر سیف گیمز کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا لہٰذا اس ایونٹ میں سیف گیمز کیلئے منتخب ہونے والے کھلاڑی پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے تربیتی کیمپس لگانے تک اپنے طور پر تربیتی کیمپ لگا کر ٹریننگ جاری رکھیں تاکہ کھلاڑیوں کی تربیت میں کسی قسم کی کمی نہ رہ جائے۔ ایونٹ میں کوکب وڑائچ کی سر براہی میں کام کرنے والے پاکستان سپورٹس بورڈ قومی سطح پر پی او اے، ایشین سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور سائیکلنگ کی عالمی تنظیم یو سی آئی سے منسلک پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سے الحاق یافتہ تمام یونٹس کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں