کراچی کے ڈرپوک کرکٹرز اپنے زوال کے خود ذمہ دار : شعیب اختر

سرفراز 2 سال سے مجھے ڈرپوک کپتان لگا، کہتا رہا کہ خود فیصلے کرو اور سامنے آ کر پرفارمنس دکھا: سابق فاسٹ بالر

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:20

کراچی کے ڈرپوک کرکٹرز اپنے زوال کے خود ذمہ دار : شعیب اختر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) سابق ٹیسٹ فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پنجاب نہیں بلکہ کراچی کے ڈرپوک کرکٹرز خود اپنے زوال کے ذمہ دار ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق شعیب نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ قومی ٹیم میں اب کراچی کا صرف ایک کھلاڑی اسد شفیق ہی باقی رہ گیا وہ بھی بہت ڈرپوک انسان ہے،64 ٹیسٹ کھیلنے کے بعد جو روٹ،ولیمسن، ویرات کوہلی یا بابر اعظم کے ساتھ اس کا نام آنا چاہیے تھا مگر ایسا نہیں ہوسکاہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب ایک پنجابی کراچی والے لڑکے کو کہہ رہا ہے کہ تگڑے ہوجا مگر وہ نہیں ہورہا تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے ، ہم سرفراز کو صرف سمجھا ہی سکتے تھے کہ مکی آرتھرکی جگہ خود چارج لو، نئے کھلاڑیوں کو موقع دو، بدقسمتی سے سرفراز نے بات نہیں سنی، یہ حالات اس کی اپنی وجہ سے آئے، سرفراز 2 سال سے مجھے ڈرپوک کپتان لگا، میں اسے کہتا رہا کہ خود فیصلے کرو اور سامنے آ کر پرفارمنس دکھا مگر اس نے بات نہیں مانی جس کا اسے خمیازہ اب بھگتنا پڑا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناقص کارکردگی کی بنیاد پر سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹادیا، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اب دورہ آسٹریلیا کے لیے بھی قومی ٹیم میں شامل نہیں ہوسکیں گے، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر فارم بحال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں