پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی تھرو بال نمائشی میچز 14 اگست کو ملک بھر میں منعقد ہوںگے

بدھ 12 اگست 2020 13:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی تھرو بال نمائشی میچز 14 اگست کو ملک بھرمیں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جشن آزادی کے موقع پر پورے ملک میں تھرو بال کے مردوں اور خواتین کے ایونٹس کے نمائشی میچز 14 اگست کو منعقد ہونگے جس کے بارے میں تمام منسلک متعلقہ صوبائی، ریجنل ایسوسی ایشنز اور اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے سلسلہ میں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، گلگت اور آزاد جموں و کشمیر کے علاوہ ضلعی سطح پر نمائشی میچز کھیلے جائیں گے اور میچز کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں