نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر شعیب اختر کا شدید افسردگی کا اظہار

سیکیورٹی کی کلیئرنس کے بعد ہی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی تھی، سابق فاسٹ بائولر

جمعہ 17 ستمبر 2021 20:46

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر شعیب اختر کا شدید افسردگی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے شدید افسردگی کا اظہار کیا ہے شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ راولپنڈی سے افسوسناک مناظر اور خبریں آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

سابق کرکٹر کا یہ ٹوئٹ دیکھنے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ وہ بھی شائقین کرکٹ کی طرح شدید صدمے میں ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا نیوزی لینڈ سے اچانک سیریز منسوخ ہونے پر کہنا ہے کہ سیریز منسوخ ہونے سے پاکستان کو دھچکا لگا ہے۔شعیب اختر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی کی کلیئرنس کے بعد ہی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی تھی۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دی گئی تھی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورہ پاکستان ختم کردیا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments