جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر

ہفتہ 20 اپریل 2024 15:45

جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) چار سال بعد پاکستان ٹیم میں آنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ کم بیک پر لگ رہا ہے کہ جیسے یہ ان کی ڈیبیو سیریز ہو، جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کیے گئے انٹرویو میں محمد عامر نے کہا کہ ملک سے کھیلنے کی بات کی کچھ اور ہوتی ہے، جب سینے پر ستارہ سجتا ہے تو وہ مختلف احساس ہوتا ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ مجھے جس گول کیلئے لایا گیا ہے وہ ورلڈ کپ ہے پاکستان ٹیم سیمی فائنل اور فائنل کھیل چکی ہے اب لائن کراس کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا فٹنس لیول پہلے سے کافی بہتر ہے، میں آج خود کو 2019 سے زیادہ فٹ محسوس کرتا ہوں، جب تک آپ فٹ نہیں ہوتے آپ گراؤنڈ میں کچھ نہیں کر سکتے، فٹنس کے بغیر اسکل کا کوئی فائدہ نہیں۔ محمد عامر نے کہا کہ بیگم اور بیٹیوں نے مجھے بہت حوصلہ دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں