اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کی نئی باڈی تشکیل دیدی گئی

جمعہ 26 اپریل 2024 22:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کی نئی باڈی تشکیل دیدی گئی ، عدیل احمد صدر جبکہ محمد عدنان اسلم کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے الیکٹرول اجلاس میں چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن محمد جہانگیر نے تمام کارروائی کی مانیٹرنگ کی۔

(جاری ہے)

الیکشن میں عدیل احمد کو صدر جبکہ محمد عدنان اسلم کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

دیگر عہدیداران میں ضیائ الحق پیٹرن، اعجاز الحق چیئرمین، فرمان احمد اور سید غیور احمد سینئر نائب صدر، پرویز اقبال خزانچی، ماہ نورطارق نائب صدر، ماروشا ولیم جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں جبکہ ایگزیکٹو ممبران میں اویس رشید مغل، شرافت علی، ادیسا عرفان، لائبہ ضیائ اور ناصر اشرف کو منتخب کیا گیا.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں