عیدالضحیٰ کے موقع پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

منگل 21 اگست 2018 15:39

عیدالضحیٰ کے موقع پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) عیدالضحیٰ پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ،مردان، کوہاٹ، گوجرانوالہ، لاہور ،سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن کے علاوہ اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد میں موسم خوشگوار اور کئی مقامات پر بارش اور بوندا باندی ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ گوجرانوالہ ، راولپنڈی لاہور ڈویژن اور اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں