جیکب آباد میں سیپکو کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ،شہری سخت پریشان

جمعرات 24 اگست 2023 23:26

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2023ء) جیکب آباد میں سیپکو کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ،شہری سخت پریشان ،گرڈ حکام اور پی ڈی سی سکھر ایک دوسرے پر فورس لوڈشیڈنگ کرانے کا الزام لگانے لگے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سیپکو عملے کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی کی جارہی ہے شہریوں نے شکایات کی ہیں کہ ایکسپریس فیڈر پر آدھے گھنٹے پہلے یعنی ڈہائی گھنٹے بجلی بند کی جا رہے اسطرح 12گھنٹے سے بھی زیادہ بجلی بند کی جا رہی ہے شدید گرمی میں سیپکو عملے کی من مانی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور کوئی پرسان حال نہیں افسران صارفین کی شکایات پر کوئی توجہ نہیں دیتے جبکہ جیکب آباد گرڈ اسٹیشن اور پی ڈی سی سکھر ایک دوسرے پر فورس لوڈشیڈنگ کرانے کا الزام لگارہے ہیں ،اس سلسلے میں ایکسئیں سیپکو جیکب آباد شفقت لاشاری سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر معمول کی طرح اٹینڈ نہ ہوا

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں