جیکب آباد، پولیس کارروائی، قتل کیس کا مجرم گرفتار

ہفتہ 18 مئی 2019 14:48

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) تھانہ آباد پولیس کی کارروائی، قتل کیس میں مطلوب ملزم کو گرفتارلیا گیا، اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ آباد پولیس کے ایس ایچ او بمعہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کیس میں مطلوب ملزم ممتاز علی جکھرانی کو بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل کے ساتھ پکڑ لیا اور کیس داخل کر لیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تھانہ اے سیکشن ٹھل پولیس کی کارروائی، چوری شدہ موبائل ریکور کرا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اے سیکشن ٹھل پولیس کے ایس ایچ او غلام رسول لھر بمعہ اسٹاف نے چوری شدہ موبائل ریکور کر کے اصل مالک کو سونپ دیا گیا ہے۔تھانہ گڑھی حسن پولیس کی بھی کارروائی،800سو لیٹر ایرانی ڈیزل اور ڈاٹسن لاوارث حالت میں پکڑ لی گئی،تھانہ گڑھی حسن کے ایس ایچ او علی محمد اوڈھو بمعہ اسٹاف نے کارروائی کی،800سو لیٹر ایرانی ڈیزل اور لاوارث حالت میں ڈاٹسن پکڑ کر کیس داخل کردیا گیا ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں