جیکب آباد،ڈائریکٹر جمس ٹگڑ کو ہٹا دیا گیا،ڈاکٹر غلام حسین بروہی نیا ڈائریکٹر مقرر

جمعرات 12 مئی 2022 16:54

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2022ء) ڈائریکٹر جمس ٹگڑ کو ہٹا دیا گیا،ڈاکٹر غلام حسین بروہی نیا ڈائریکٹر مقرر۔ جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (جمس)میں بدانتظامی،کرپشن کی شکایات اور ڈائریکٹر ٹگڑ کی زیادتیوں کے خلاف عوامی جدوجہد رنگ لے آئی، بالاخر ڈائریکٹر جمس عبدالواحد ٹگڑ کو ہٹا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری سندھ نے ایک نوٹیفکیشن کے تحت پیپلز پارٹی کے پرانے جیالے ڈاکٹر غلام حسین بروہی کو ڈائریکٹر جمس مقرر کیا ہے۔ ڈائریکٹر عبدالواحد ٹگڑ کو ہٹانے پر نہ صر ف شہریوں بلکہ جمس عملے میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں