جیکب آباد]پولیس کی کارروائیاں، فحاشی کے اڈے پہ چھاپہ 5 عورتیں، 3 مرد گرفتار، دواشتہاریوں سمیت چار افراد گرفتار

جمعہ 9 مارچ 2018 18:00

جیکب آباد]پولیس کی کارروائیاں، فحاشی کے اڈے پہ چھاپہ 5 عورتیں، 3 مرد گرفتار، دواشتہاریوں سمیت چار افراد گرفتار
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء)جیکب آبادضلع بھر میں پولیس کی کارروائیاں، فحاشی کے اڈے پہ چھاپہ 5 عورتیں، 3 مرد گرفتار، دواشتہاریوں سمیت چار افراد گرفتار،850گرام چرس اور 1500لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدکرنے کا دعویٰ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادپولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایات برائے اشتہاری،روپوش و مطلوب ملزمان کی گرفتاری و دیگر جرائم اور منشیات و اسمگلنگ کی روک تھام کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع بھرمیں پولیس نے مختلف کاروائیاں کی ہیں انچارج سی آئی اے نے خفیہ اطلاع پر تھانہ سٹی کی حدود میں سلطانی پٹھان کے فحاشی کے اڈے پہ چھاپے کے دوران جسم فروشی کے مکرہ دھندے میں ملوث 5 عورتوں اور 3 مردوں کی گرفتار کر لیاہے اور گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی پہ مندرجہ ذیل کیس داخل کر دیا گیا ہے ،ایک اور کاروائی میں ایس ڈی پی او انسپکٹر آغا شکیل احمد پٹھان اور ایس ایچ او تھانہ تاجودیرو نے پولیس گشت کے دوران شیرانپور کے نزدیک ایک میسی ٹریکٹر ٹرالی کی تلاشی لیتے ہوئے 1500 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا،تھانہ تاجودیرو پولیس نے ضروری قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد مزید قانونی کاروائی کے لئے 1500 لیٹر ایرانی ڈیزل کسٹم حکام کے حوالے کر دیا،علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ ٹھل اے سیکشن نے سنیپ چیکنگ کے دوران بینظیر کانٹے کے قریب تھانہ ٹھل اے سیکشن کے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم حفیظ اللہ ولد امان اللہ نوناری کو گرفتار کر لیا،ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ تاجو دیرو نے چیکنگ کے دوران کھیر تھرپل کے قریب 02 موٹرسائیکل سوار غازی ولد جمعہ خان بروہی کو 540 گرام چرس سمیت اور عبدالرحمان ولد نیک محمد بروہی کو 310 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیاہے،گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ تاجو دیرو میں منشیات ایکٹ کے تحت مندرجہ ذیل کیس درج کر دیا گیا،پولیس نے مزید کاروائی کرتے ہوئے ،انچارج سی آئی اے سب انسپکٹر منظور احمد ڈومکی نے خفیہ اطلاع پہ کاروائی کرتے ہوے ضلع شہید بینظیر آباد کے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم دین محمد ولد رودین بروہی کو جمالی واہ جیکب آباد کے نزدیک سے گرفتار کر لیاہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں