جیکب آباد، پولیس حراست میں مارے جانے والے مشتاق شیخ کیس کی سماعت6اپریل تک ملتوی

منگل 26 مارچ 2019 23:12

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) پولیس حراست میں مارے جانے والے مشتاق شیخ کیس کی سماعت6اپریل تک ملتوی کردی گئی،سماعت کے موقع پر، چیئرمین بلدیہ، ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت دیگر پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس کے حراست میں فوت ہونے والے مشتاق شیخ کے قتل کیس کی سماعت منگل کے روز سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ہوئی، کیس میں نامزد چیئرمین بلدیہ عباس جکھرانی، ڈی ایس پی رانا نصر اللہ، ایس ایچ او ایاز پٹھان سمیت پولیس اہلکار اعجاز ، سعید احمد، علی حسن پیش ہوئے ، سماعت کے دوران مشتاق شیخ کی والدہ یاسمین شیخ کی ہائی کورٹ میں کیس منتقل کرنے کی درخواست کے باعث کیس کی سماعت6اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں