جیکب آباد اورکشمورپولیس کا 2 مغویوں کی بازیابی کے لیے کچے میں ڈی آئی جی نگرانی میں آپریشن

جمعرات 25 اپریل 2024 18:43

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) جیکب آباد اور کشمور پولیس کا 2 مغویوں کی بازیابی کے لیے کچے میں ڈی آئی جی نگرانی میں آپریشن۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ کے کرمپور تھانہ کی حدود سے اغوا ہونے والے جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے رہائشی 2 مغویوں خادم سرکی اور عامر علی سرکی کی بازیابی کے لیے جیکب آباد اور کشمور اضلاع کی پولیس نے کندھکوٹ کے کرمپور تھانہ کی حدود میں واقع کچے کے مختلف مقامات پر ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ ناصر آفتاب اور ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ کی نگرانی میں آپریشن کیا، پولیس نے کچے کے مختلف مقامات گاؤں محمد بنگلانی، نصیر شاخ، ماندھانی کچہ، گردو کچہ، مہران خان بجارانی کچہ سمیت دیگر مقامات پر اغوا کار ڈاکوؤں کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانوں کو مسمار کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز اغوا ہونے والے 3 مغویوں میں ایک مغوی بابو پہوڑ کو دودائتی کے کچے سے مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا گیا تھا جبکہ دیگر 2 مغویوں خادم سرکی اور عامر سرکی کی بازیابی کے لیے کچے میں آپریشن کیا جارہا ہے آپریشن میں جیکب آباد اور کشمور اضلاع کی پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں اور جدید مشنری کے لیے آپریشن کررہی ہے، ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ کا کہنا ہے کہ دونوں مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں