جیکب آباد :جے یو آئی کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

جمعہ 26 اپریل 2024 16:58

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) جے یو آئی کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی بربریت، باردانہ من پسند لوگوں کو دینے، ثناء اللہ سومرو، پریاکماری اور سہیل بروہی اور دیگر مغویوں کی عدم بازیابی کے خلاف مظاہرہ اور دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء سلام کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی بربریت، باردانہ من پسند لوگوں کو دینے، جے یو آئی کے سالار ثناء اللہ سومرو، پریاکماری، سہیل احمد اور حذیفہ بروہی سمیت دیگر مغویوں کی عدم بازیابی کے خلاف ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا عبدالوحید بروہی، اسداللہ حیدری، عرفان علی لوہر اور زکریا رند کی قیادت میں بلال مسجد گلاب ماڑی سے احتجاجی جلوس نکالا گیا، مظاہرین مختلف راستوں پر مارچ کرتے ہوئے عبید اللہ سندھی چوک پر پہنچنے جہاں مظاہرین نے دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اسرائیل عرب ممالک کے سینے میں خنجر ہے انسانیت کے چیمپیئن ممالک اور اقوام متحدہ کی خاموشی و بے غیرتی عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، انہوں نے من پسند افراد کو باردانہ فراہم کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آباد گاروں اور ہاریوں کو باردانہ فراہم نہیں کیا گیا تو ملوث افسران کا گھیراء کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاسکو غریب ہاریوں سے بھی خریداری کرکے ان کی پریشانی کو دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا ثناء اللہ سومرو، پریاکماری اور سہیل بروہی سمیت دیگر مغویوں کو ڈاکوؤں سے بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں