جیکب آباد میں خراب ٹرانسفارمر سیپکو نے حکام بنوانے کو تیار نہیں علاقہ مکینوں کئی روز سے بجلی سے محروم

منگل 14 مئی 2024 21:51

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) جیکب آباد میںخراب ٹرانسفارمر سیپکو نے حکام بنوانے کو تیار نہیںعلاقہ مکینوں کئی روز سے بجلی سے محروم،سیپکو کا کام بھی ایم پی اے کرنے لگے ،حاجی شیر محمد مغیری نے ذاتی خرچ سے شہر کے خراب ٹرانسفارمر بنوائے ،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میںگرمی میں شدت آنے کے بعد بجلی کے مسائل بھی بڑھ گئے ہیں شہر کے متعدد علاقوں میںکئی روز سے ٹرانسفارمر خراب ہیں جو شکایات کے باوجود ایکسئین اور ایس ڈی او کی جانب سے نہیں بنوائے گئے جس کے باعث علاقہ مکین شدید گرمی میں بجلی سے محروم ہیںاور صارفین کو پانچ روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے سیپکو حکام شہر کے خراب ٹرانسفارمر بنوانے کو تیار نہیںصارفین نے احتجاج کرتے ہوئے شکایت کی کہ ٹرانسفارمر بنوانے کے لئے سیپکو عملے کی جانب سے 20سے 40ہزار تک رشوت طلب کی جا رہی ہے بل دیتے ہیں تو پھر ٹرانسفارمر بنوانے کا خرچہ ہم کیوں ادا کریں یہ تو سیپکو کی زمہ داری ہے جو عوامی شکایات اور تکالیف کے پیش نظر رکن سندھ اسمبلی حاجی شیر محمد مغیری نبھا رہے ہیںاس سلسلے میں احمد مغیری نے بتایا کہ گورمنٹ ہائی اسکول ،سومرا شاخ گلاب ہوٹل ،ایدھی سینٹر دستگیر کالونی سمیت دیگر علاقوں کے کئی روز سے خراب ٹرانسفارمر ایم پی اے حاجی شیر محمد مغیری نے اپنے ذاتی خرچ سے بنوائے ہیں جس کے بعد مذکورہ علاقوں کو معطل بجلی کی فراہمی ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے ،اس سلسلے میں ایکسئین ا لطاف کوہری سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں