جیکب آباد ایکسین اربوں روپے کی بجلی چوری میں ملوث ہے ادارے کو نقصان پہنچا کر اپنے اثاثے بنا رہا ہے، عبدالباقی سومرو

جمعہ 17 مئی 2024 20:31

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) جیکب آباد ایکسین اربوں روپے کی بجلی چوری میں ملوث ہے ادارے کو نقصان پہنچا کر اپنے اثاثے بنا رہا ہے تحقیقات کرائی جائے ایسا مطالبہ سیپکو کے رٹائر میٹر سپروائزر ون عبدالباقی سومرو نے ایوان صحافت میںگفتگو کرتے ہوئے کیا عبدالباقی نے ایک سو سے زائد تصاویر اور دفتر کاغذات کے ثبوت میڈیا کو دیتے ہوئے بتایا کہ سی ای او منظور احمد نے جیکب آباد میں کاروائی کے دوران متعدد غیر قانونی کنیکشن پکڑے جن سے ایکسئین کی ٹیم ہر ماہ رشوت لیتی ہے بیچ 19بھٹائی ٹائون میں 5غیر قانونی ٹرانسفارمر لگے ہوئے ہیںہر ٹرانسفارمر پر پچاس کنڈے لگے ہوئے جن سے ہر ماہ دس ہزار وصولی کی جاتی ہے سب ڈویژن ون میں8500اور سب ڈویژن ٹو میں6000اے سی کے غیر قانونی کنیکشن لگے ہوئے ہیں ،سٹی فور فیڈر بیچ 19میں ایل ایس اور اے ایل ایم کی سرپرستی میں غیر قانونی کنڈے چل رہے ہیںجیئل شاہ محلہ میں پانچ ایچ ٹی پول ڈائریکٹ چلائے جا رہے ہیںبائی پاس پر دوکان اورہوٹلوں پرماہانہ فکس کیا گیا ہے ،ایک نجی اسکول کا کنیکشن ایم سی او کرکے صرف یونٹ کا بل بھیجا جا رہا ہے جبکہ کھپت 2500یونٹ سے بھی زیادہ ہے ،دوداپور فیڈر پر گائوں سے آٹے کی چکی روڈ پر منتقل کی گئی ہے 25کے وی کے ایث ٹی پول اور مٹیریل غیر قانونی لگا کرماہانہ وصولی کی جا رہی ہے منظور نظر ایل ایس مسعود کے 8بیچ حوالے کئے گئے ہیں ہر بیچ سے ایکسئین کو حصہ جاتا ہے اس لئے ایکسئین بجلی چوری میںملوث عملے کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے انکے ساتھ ملا ہوا ہے اور اس چوری کا ملبہ بل دینے والے صارفین پر ڈالا جاتا ہے بجلی چوری کی کسر غیر اعلانیہ بلاجواز لوڈشیڈنگ کرکے نکالی جاتی ہے ایف آئی اے کو ایکسئین جیکب آباد الطاف کہیری کی کرپشن کے ثبوت دئے ہیںلیکن تاحال کاروائی نہیں کی گئی ایکسئن سیپکو عملے کو معطل کرکے پھر انہیں رشوت لیکر بحال کرکے غیر قانونی کام کروا رہا ہے ،وزیر پانی و بجلی ،چیئرمین واپڈا ،سیکریٹری ،چیف سیپکو نوٹس لیں اور تحقیقات کروائیں تاکہ بجلی چوری کرکے ادارے کو اربوں کا نقصان پہنچانے والے افسران و عملے کے خلاف کاروائی کرکے ادارے کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے اور بل دینے والے صارفین سے ہونے والی زیادتی کا ازالہ بھی ہو،دوسری جانب ایکسئن سیپکو جیکب آباد الطاف حسین کہیر ی سے موقف لینے کے لئے موبائل فون پر رابطے کی کوشش کی گئی پرانہوں نے نمبر اٹینڈ نہ کیا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں