جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی، درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا

منگل 21 مئی 2024 16:46

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی، درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے عوام گھروں تک محدود ہوگئی ہے جبکہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث ٹھنڈی مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، قیامت خیز گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہری شدید اذیت کا شکار ہوکر ذہنی مریض بن چکے ہیں، بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہر میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑگئی ہیں، ڈاکٹروں کی جانب سے ہدایات کی جارہی ہے کہ موسم گرما کی جھلسا دینے والی ہوا کی لہر سے احتیاط نہ کرنا جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ کریں، تیز دھوپ میں سر ڈھانپ کر رکھیں بیمار، بزرگ، بچوں اور جانوروں کا خاص خیال رکھیں، ادھر عوام کا کہنا ہے کہ ایک طرف شدید گرمی تو دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قیامت خیز گرمی میں بجلی فراہمی کو یقینی بناکر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں