شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے تمام مکتبہ فکر و تاجر برادری کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد عبدالناصر کاکڑ

بدھ 18 نومبر 2020 12:53

جعفرآ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد عبدالناصر کاکڑنے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کے لیے تمام مکتبہ فکر و تاجر برادری کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا ،صوبائی حکومت کی جانب سے شہر کے مختلف روڈ زیر تعمیر ہیں مگر روڈ کے کناروں پر کھڑے ہوئے ریڑھی بانوں رکشوں اور ڈاٹسنوں دکانداروں کے باہرسامان رکھنے کی وجہ تعمیراتی کام میں خلل پڑ رہا ہے، تاجر برادری انتظامیہ کے ساتھ اپنے تعاون کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ ترقیاتی سکیموں  کا یہ سفر بغیر کسی خلل کے جاری رہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں محکمہ ایری گیشن، پی ایچ ای، بی اینڈ آر، شہری ایکشن کمیٹی ،تاجربرادری، ریڑھی بان صدر اور میونسپل کمیٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالناصر کاکڑنے کہا کہ نئے روڈز کی تعمیرات سے قبل ہی محکمہ پی ایچ ای روڈ کی دوسری جانب حسب ضرورت لائنوں کی کراسنگ کو یقینی بنائے تاکہ روڈ کی تعمیرات کے بعد توڑ پھوڑ نہ ہوسکے ،تعمیرات کے بعد کسی صورت روڈ کی توڑ پھوڑبرداشت نہیں کی جائے گی ،تمام دکاندار وں کو چاہیے کہ وہ اپنے دکانوں کے سامنے لگے ہوئے شیڈز کے تجاوزات سے اجتناب کریں اور کسی بھی دکاندار کو سٹرک پرسامان رکھنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی ہم کسی صورت عوام کے مسائل میں اضافہ ہونے نہیں دیں گے، ہمارا مقصد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی شہر بھرمیں صفائی ستھرائی کے عمل پر بھی خصوصی توجہ دے، اس وقت اوستہ محمد کے مختلف روڈو جن میں المصطفیٰ سی این جی تاریلوے پھاٹک۔ جیکب آبادپھاٹک تا مچھلی پل، لیبر ہسپتال تامچھلی پل۔ ہجوانی بائے پاس علی آباد سے شروع ہوکر محراب پور اور بی اینڈ آر آفس تا سول ہسپتال محراب پور تک کام جاری ہے، ان ترقیاتی  سکیموں میں ریڑھی بانوں رکشوں دکانداروں کی کی جانب سے بے تجاوزات اور ڈاٹسنوں کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑ رہا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام ریڑھی بان رضا کارانہ طور پر دو دنوں میں سڑک کے کنارے تجاوزات ختم کریں تاکہ ترقیاتی عمل جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے ہمیں اس شہر کی تعمیر و ترقی و صفائی ستھرائی میں خاص خیال رکھنا ہوگا، اپنے دکانوں اور گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کے عمل پر خصوصی توجہ مبذول کی جائے کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر انتظامیہ کوئی بھی کامیابی نہیں سمیٹ سکتی۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں