پولیس کا امن امان اور چادر چار دیواری کا تحفظ فرض ہے، خادم حسین مگسی

منگل 23 اپریل 2024 21:05

اوستا محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) پولیس کا فرض ہے امن امان اور چادر چار دیواری کی تحفظ کو بحال رکھنا اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں سے ملنا ان کے دکھ تکلیف کو سننا مجھے خوشی ہوتی ہے کہ ہم سب کے ساتھ بیٹھ کر انہیں سنوں پولیس عوام شہریوں میں چولی دامنی کا ساتھ ہوان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل اوستا محمد خادم حسین مگسی نے گزشتہ روز جناح روڈ پر جے ستی کلاتھ پر آکر سینئر صحافی علی مردان جمالی کو وہیں دکھا تو آکر ان سے اور سیٹھ جگدیش کمال ناگ پال سے ملے ان سے شہری مسئلوں اور امن امان پر بات چیت کی انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میں ہر کسی شاپ پر جاکر بیٹھوں تاکہ پولیس اور شہریوں میں چولی دامنی کا ساتھ ہو جو تاجر میرے پاس نہ آسکتے ہیں تو میں ان کے پاس جاوں تاکہ ایک محبت پیدا ہو تاکہ چور لفنگ یہ نہ سمجھیں کہ شہری یا تاجر تنہا نہیں انہوں نے جگدیش کمار ناگ پال اور سیٹھ سمیت کمار ناگپال سیحال احوال لیا جبکہ سینئر صحافی علی مردان جمالی کی بھی صحافتی خدمات کو سرہا اور امن امان کے حوالے سے کہا کہ چند مٹھی بھر لفنگ ہیں انشاء اللہ انہیں جلد گرفت میں لائیں گے انہوں نے مذید کہا کہ پولیس سے تعاون کریں گے تو مزید بہتری ہوگی اس موقع پر علی مردان جمالی اور سیٹھ جگدیش کمار ناگ پال نے ان کے اس عمل کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کرنے سے لوگ پولیس سے محبت کریں گے کیونکہ پولیس اور عوام میں جو فاصلہ پڑا اس طرح کرنے سے وہ فاصلے ختم ہو جائیں گے لوگ پولیس سے محبت کریں گے انہوں نے ڈی ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں