اوستہ محمد شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

جمعرات 18 اپریل 2024 20:24

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) اوستہ محمد شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ آئے روز شہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو جاتے ہیں ڈی پی او کے دعوے دھرے کے دھرے آئی جی نوٹس لیںتفصیلات کے مطابق بد امنی روز کا معمول بن گیا آج مگسی مارکیٹ کے مقام پر بہادر علی کھوسہ سے تین نا معلوم ڈاکووّں نے اسلحہ کے زور پر نقد رقم موبائل موٹر سائیکل فون چھین کر فرار ہو گئے ڈکیتی کے واردات کے خلاف گلاب خان کھوسہ نے سٹی پولیس تھانہ کے سامنے ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ بلاک کردیا گلاب خان کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں کوئی شہری اور کاروباری حضرات محفوظ نہیں ہے پولیس امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے میں نا کام ہو چکی ہے اس کی اصل وجہ ڈی پی او ناکام ہے اس کا فوری تبادلہ کیا جائے ورنہ مزید حالات خراب ہو جائیں گے دریں اثناء ڈی ایس پی خادم حسین مگسی ایس ایچ او سٹی عبدالروّف جمالی سرکردہ محمد صدیق عمرانی نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کیئے اور مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ پولیس جلد ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرے گی جس پر مظاہرین نے روڈ بحال کرکے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

(جاری ہے)

یہ بد امنی پورے ضلع میں چل رہی ہے رات پولیس اہلکار ارسلا نامی سے ڈکیتی ہوئی خود پولیس والے محفوظ نہیں ہیں تو عوام کو کیا تحفظ دیں گے ایس ایس پی کا تبادلہ انتہائی ناگزیر ہے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں