اوستہ محمد، شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور

جمعرات 25 اپریل 2024 22:48

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024) شہریوں کو مضر صحت پانی پلایا جاتا ہے نکاسی آب کے اندر سے پینے کے پائپ کو لاکر جناح روڈ سے گزار کر واٹر پلان کھولا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ فوڈ اتھارٹی کہاں گیا اور انتظامیہ کہاں گئی تفصیلات کے مطابق اوستا محمد کے شہریوں کو دیدہ دانستہ زہر پلایا جا رہا ہے ایک کاروباری نے پینے کے پانی کا ایک پائپ لائن جوجیکب آباد روڈ سے انڈز زمین لاکر ریلوے پھاٹک سے سیوریج کے گندے نالے کے انڈر گندے پانی سے لاکر جناح روڈ عمرانی پٹرول پمپ سے کراس کر کے اپنے واٹر پلان سے وہ گندا اور زہریلا پانی سپلائی کر رہا ہے جب اس پانی کو چلاتا ہے تو دس منٹ تک اس سے بد بو دار گندا پانی چلتا ہے جب وہ ختم ہوتا ہے یو پھر پانی کے جھرہ کین بھر کر شہر میں وہ پانی فروخت کرتا ہے جس سے مہلک بیماریاں ہو سکتے ہیں حیرت اس بات کی ہے کہ فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کہاں گئی وہ کیوں خواب خرگوش ہیں انہیں بھی کچھ حصہ ملیا ہے اس لیے خاموش ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ وہ اس پر چھاپہ مارکر ان کے خلاف کاروائی کریں۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں