جعفرآباد، بجلی چورو ں کیساتھ کو ئی رعایت نہیں ہو گی، ایس ڈی او کیسکو مو لا بخش سولنگی

بدھ 12 ستمبر 2018 20:04

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2018ء) ایس ڈی او کیسکو ڈیرہ اللہ یار مو لا بخش سولنگی نے کہا ہے کہ بجلی چورو ں کیساتھ کو ئی رعایت نہیں ہو گی بلکہ بجلی چوری کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں نا دہندگان واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیں تا کہ لو ڈ شیڈنگ کا خا تمہ کیا جاسکے جعفر آبادمیں بجلی چوری کیخلا ف گر ینڈ آپریشن میں ایک درجن سے زائد آئس فیکٹر یو ں اور آٹا چکیوں سمیت سینکڑوں غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے ہیں جبکہ 20لاکھ سے زائد کی عدم ادائیگی پر ڈیرہ اللہ یار کے 10ٹرانسفارمر کو بند کر دیا گیا ہے ان خیا لات کا اظہار انہو ںنے اپنے دفتر میں میڈ یا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر واپڈا ہائیڈو یونین کے جنرل سیکرٹر ی غلام یا سین کھو سہ ، خادم حسین ودیگر بھی مو جود تھے انہو ں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ سے بچنے کے لئے بلوں کی ادائیگی اور کنڈی سسٹم کا خاتمہ ضروری ہے کنڈہ سسٹم اور بجلی چوری جرم ہے اس کا ہر صورت خاتمہ کر نا ہو گا انہو ں نے کہا کہ قومی وسائل کی چوری سے ہمارا اپنا نقصان ہو رہا ہے عوام بجلی کی بجائے میٹر لگا کر قانونی طریقے سے بجلی حا صل کریں تو لو ڈ شیڈنگ میں کافی حد تک کمی ہو گی انہو ں نے کہا کہ سرکا ری ادارو ں کی طرف لاکھو ں کے بل بقایا ہیں ان کیخلا ف بھی کا روائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں