امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،اکرم گشکوری

عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے پولیس گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے،شہر سے منشیات کے اڈوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے،ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد

بدھ 23 اکتوبر 2019 18:37

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد اکرم گشکوری نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گاشہر سے منشیات کے اڈوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے پولیس گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی محمد اکرم گشکوری نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او جعفرآباد کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر اشتہاری وروپوش ملزمان کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے اور امن و امان کی صورتحال کو مذید بہتر کرنے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پراضافی ناکہ قائم کر کے چیکنگ سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع کو بروقت روک تھام کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی تحفظ پولیس فورس کا اولین فرائض ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور مشکوک افراد کی بروقت پولیس کو اطلاع دیں۔انہوں نے کہا کہ اوستہ محمد پولیس نے محدود مدت میں متعدد اشتہاری و روپوش ملزمان سمیت راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

ڈی ایس پی محمد اکرم گشکوری نے مذید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر سہولت کار کے خلاف کاروائی کر کے انہیں قانون کی گرفت میں لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار اپنے فرائض دیانتداری کے ساتھ سر انجام دیں اور مظلوم کی فوری داد رسائی کریں۔ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں