اوستہ محمد، محکمہ تعلیم میں سینئر اساتذہ کوجونیئروں کے ماتحت کیا گیا

جمعہ 17 مئی 2024 22:59

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) بلوچستان بھر میں ایجوکیشن محکمہ۔میں سینئر استاد یا آفیسروں کو جونئیروں کے انڈر کام کرنے پر مجبور کیا گیا سینئر استاد جنہوں نیان بچوں کو پڑھا یا وہی شاگرد استاد کے اوپر حکم چلائے تو زیادتی ہے۔ایسی بیقائدگیوں کا نوٹس لیا جائے۔اور ایسے بھی خواتین اور مرد ٹیچرز ہیں جو صوبے میں بھی نہیں ان کو اپنے اسکول کا بھی پتہ نہیں بوجھ حکومت بلوچستان پر مفت کی تنخواہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق باقی محکموں میں تو ہیں ہی بے قائدگیاں لیکن محکمہ تعلیم میں سب سے زیاہ ہیں جن شاگردوں کو استاد نے پڑھا یا وہی شاگرد جب محکمہ ایجو کیشن میں نوکری لیتا ہے چند ماہ میں شفارش کروا کر ہائی سکول یا میڈل سکول یا وہ آیس ڈی او یا ڈی او لگ جاتا ہے وہی شاگرد اپنے استاد پر حکم چلاتا ہے جو احترام ہوتا ہے استاد کا وہ نہیں رہتا ہیطاس کیعلاوہ ایسے بھی خواتین استانیاں ہیں جو بلوچستان میں بھی نہیں کوئی کراچی۔

(جاری ہے)

کوئی پنجاب یا ملک سے باہر بھی ہیں تنخواہیں بلوچستان محکمہ تعلیم سے باقائدہ لے رہے ہیں اس میں صرف خواتین اسا تذہ نہیں بلکہ میل ٹیچر بھی ہیں جن کو یہ پتہ بھی نہیں کہ ان کے اسکول کہاں ہیں صرف تنخواہ لے رہے ہیں ان سے یہ رعایت کیوں ہو رہا ہے حکومت ان مفت خور تنخوہ لینے والوں کے خلاف کاروائی کریے تاکہ انکو ڈیوٹی نہیں کرنی تو اور کافی بے روز گار نوجوان ہیں ان کو ملازمت دی جائے اور نچوں کو تعلیم دیاجائے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں