پاکستان میں کیلے کا زیرکاشت رقبہ 34830 ہیکٹرز، پیداوار 154925 ٹن ہے،ماہرین زراعت

جمعرات 30 نومبر 2023 22:57

پاکستان میں کیلے کا زیرکاشت رقبہ 34830 ہیکٹرز، پیداوار 154925 ٹن ہے،ماہرین زراعت
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2023ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ پاکستان میں کیلے کا زیرکاشت رقبہ 34830 ہیکٹر اور پیداوار 154925 ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے، سندھ میں کیلے کی پیداوار 127526 اور پنجاب میں 9673تک پہنچ گئی ہے،موسہ کیوینڈیسی، بصرائی،چمپا،گروس بائیکل، موسیٰ سیپی اینٹم،ہیلٹا نامی وغیرہ اقسام کاشت کرکے کیلے کی شاندار پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے۔

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین اثمارنے بتایا کہ کیلے کی اعلیٰ اقسام ایسے گرم مرطوب علاقوں میں انتہائی کامیابی کے ساتھ کاشت کی جاسکتی ہیں جہاں کہر نہ پڑتی ہو اور پودے گرم لو سے بھی محفوظ رہتے ہوں۔انہو ں نے کہاکہ جن علاقوں میں سالانہ ایک ہزار ملی لیٹر تک بارش ہو تی ہو، موسم سرمامیں درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری اور موسم گرما میں 21 سی24ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتاہو وہاں کیلے کی شاندار پیداوار ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ کیلے کے پودے کی جڑیں کم گہرائی تک جاتی ہیں اس لئے اسے کافی پانی اور ذرخیز زمین درکارہوتی ہے جس میں پانی اچھی طرح جذب کرنے کی صلاحیت ہو۔ انہوں نے کہاکہ کیلے کی افزائش رائزوم کے ٹکڑوں اور زیر بچوں سے کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باغبان پودوں کا درمیانی فاصلہ 1.5سے 2.5 میٹر تک رکھیں اور فی ایکڑ پودوں کی تعداد 676سی764تک رکھی جائے۔انہوں نے کہاکہ باغبان مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں