بد بخت خاوند نے اپنی بیوی 4بچوں کی ماں کو ڈنڈوں سوٹوں سے زخمی کرکے قتل کرڈالا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 مئی 2020 17:39

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،ملک نعیم وفا) بد بخت خاوند نے اپنی بیوی 4بچوں کی ماں کو ڈنڈوں سوٹوں سے زخمی کرکے قتل کرڈالا۔ وجہ عناد گھریلو جھگڑا بتایا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں 144گ ب کی نازیہ زوجہ صدی احمد کا اپنے خاوند مذکور سے معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا۔ طیش میں آکر صدی احمد نے ڈنڈوں سوٹوں سے وار کرکے اپنی بیوی نازیہ کو قتل کر ڈالاپولیس نے موقع پر پہنچ کو نعش کو قبضہ میں لے کر قاتل کی تلاش شروع کر د ی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں